طاہر القادری سے بہت سارے مسائل پر مناظرے کی ضرورت ہے لیکن وہ قیامت کی صبح تک مناظرے کیلئے نہیں آئیں گے،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

ہفتہ 26 جولائی 2014 23:13

طاہر القادری سے بہت سارے مسائل پر مناظرے کی ضرورت ہے لیکن وہ قیامت کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید کے بیان” طاہر القادری سے مناظرہ کیلئے حافظ طاہر اشرفی ہی کافی ہیں“ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ طاہر القادری سے بہت سارے مسائل پر مناظرے کی ضرورت ہے لیکن طاہر القادری قیامت کی صبح تک مناظرے کیلئے نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ذرائع ابلاغ کے دوست طاہر القادری کو لے آئیں تو ہم مناظرے کیلئے تیار ہیں ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ طاہر القادری ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ میں حکومت کا نمائندہ ہوں اور نہ مسلم لیگ نواز کالیکن طاہرالقادری کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ہرجگہ ہروقت تیارہوں۔

متعلقہ عنوان :