بنوں،جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اورشدت پسندوں میں جھڑپ،ایک ہلاک،ایک زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 26 جولائی 2014 21:24

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) بنوں کے نیم قبائلی علاقہ جانی خیل میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین فائرنگ ،ایک شدت پسند ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکورتی فورسز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کے ایف آر بنوں کے علاقہ بچکی جانی خیل میں غیر ملکی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث دیکھے گئے ہیں جس پر سیکورٹی فورسز نے جانی خیل کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا اس دوران مبینہ شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کو نزدیک آتے ہوئے دیکھ کر فائرنگ کردی جس پر سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں پر فائرنگ کی فائرنگ کا تبادلہ مسلسل دو گھنٹے تک جاری رہا فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ شدت پسند مطیع اللہ ولد سخی زمان گولیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گیا ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک مبینہ شدت پسند ولی اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :