تمبو،سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے بہن کوقتل کردیا

ہفتہ 26 جولائی 2014 21:24

تمبو،سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے بہن کوقتل کردیا

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء)تحصیل تمبو خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا پولیس کے مطابق تحصیل تمبو خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ کریم بخش میں ارباب علی نامی شخص نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماة( پ ر) کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی ۔