راجہ ظفر الحق اور ڈاکٹر جمال ناصر کی ڈاکٹر عبدو محمد عتین ڈی جی رابطہ عالم اسلامی و انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن سے ملاقات،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے، راجہ ظفر الحق، ایسے پراجیکٹ متعارف کرائے جائیں جس سے مستحق افراد کو مدد کی بجائے روزگار مہیا کیا جاسکے، ڈاکٹر جمال ناصر

ہفتہ 26 جولائی 2014 21:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔ سعودی عرب ایک بہترین دوست ہے اوراس نے ہمیشہ دوستی کا حق ادا کیا ہے سعودی حکومت اور عوام نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ دیا ہے، ان خیالات کا اظہارقائد ایوان سینیٹ و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چےئرمین راجہ ظفر الحق اور مسلم لیگی راہنما ڈاکٹر جمال ناصر نے گذشتہ ورز سعودی فلاحی تنظیم انٹر نیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر عبدو محمد عتین ڈی جی رابطہ عالم اسلامی اور انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن سے ملاقات کے د وران کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی فلاحی اداروں کے تحت جاری مختلف پراجیکٹس پاکستان کے مستحق افرادکی زندگیوں میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور عوام انہیں انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ تنظیمیں اپنے برادر اسلامی ملک کے ضرورتمند اور مستحق افراد کی شاندار خدمات پر انجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں راہنماؤں نے اس موقع اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ایسے پراجیکٹ متعارف کرائے جائیں جس سے مستحق افراد کو مدد کی بجائے روزگار مہیا کیا جاسکے۔

اس موقع پرعبدو محمد عتین ڈی جی آئی آئی آر او اور رابطہ عالم اسلامی نے کہا کہ پاکستانی عوام کی بھلائی اور بہتری کے لئے خدمات جاری رہیں گی اور اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں۔ یہ ادارے پاکستان میں سعودی سفیر کی براہ راست سرپرستی میں کام کر رہے ہیں اور خادمین حرمین شریف کی خصوصی معاونت بھی ان اداروں کو حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :