شہرقائد میں بدامنی کا تسلسل جاری، فائرنگ اور پرتشددواقعات میں خاتون پولیس اہلکار سمیت4 افرادجاں بحق، منگھوپیر اجتماع گاہ کے قریب رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ،2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 26 جولائی 2014 20:26

شہرقائد میں بدامنی کا تسلسل جاری، فائرنگ اور پرتشددواقعات میں خاتون ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) شہرقائد میں بدامنی کا تسلسل جاری، فائرنگ اور پرتشددواقعات میں خاتون پولیس اہلکار سمیت4 افرادجاں بحق ہو گئے،منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلے میں تین دہشتگرد مارے گئے اور دو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ناظم آباد میں پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے کاروائی کے دوران بارہ افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد پر نامعلوم افراد نے پولیس کے شکایتی مرکز پر فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں ایک خاتوں اہلکار سمیت 2اہلکار جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

مقتولین کی شناخت پی کیو آر کا سپاہی علی اور خاتون پولیس اہلکار کرن کے نام سے ہوئی ہیں۔

فائرنگ کے واقع کے بعد ایس ایچ او لیاقت آباد کو معطل کر دیا گیا،جبکہ ڈی ایس پی کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔منگھو پیر تھانے کی حدود سلطان آباد کے قریب چوری کی گاڑی ٹریکنگ سسٹم کے ذریعہ پکڑنے کے لیے ٹریکنگ کمپنی کے ملازم 40سالہ وحید الدین نے کار کو رکنے کا اشارہ کیا ،جس پر کار میں سوار ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں 40سالہ وحید الدین ہلاک اور 55سالہ نثار ولد ناصر زخمی ہوگیا ۔

مقتول نارتھ کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ْ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا باقاعدہ آغاز شرو ع کردیا ہے ۔شاہ لطیف ٹاوٴن تھانے کی حدود لانڈھی نمبر 6میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ کے علاقے منگھوپیر منگھوپیر اجتماع گاہ کے قریب رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ،2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

مقابلے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر حملے میں بھی ملوث ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔لاشوں کو عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا۔اتحاد ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،سخی حسن پر پولیس نے مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔دوسری جانب کراچی میں اے وی سی سی پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے ناظم آباد میں کاروائی کے دوران بارہ افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ملزم سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔