ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ میں باپ بیٹے سمیت ملازمہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

ہفتہ 26 جولائی 2014 20:02

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علا قہ گوجرہ میں باپ بیٹے سمیت ملازمہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، تینوں افراد کی نعشوں کو تحو یل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ مالک مکان چند ماہ قبل سعودیہ سے پاکستان آ یا تھا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علا قہ گوجرہ میں سعودیہ پلٹ شخص کو نشہ آور مشروب پلا کرباپ بیٹے سمیت گھر یلو ملازمہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرہ کہ محلہ اما میہ کالونی کا رہا یشی منظور احمد چند ماہ قبل سعودیہ سے پاکستان میں اپنے دس سالہ بیٹے کامران اور گھر یلو ملازمہ حمیراکے ہمراہ موجود تھا کہ دیرینہ رنجش کی بنا پر تنیوں افراد کو نشہ آور مشروب پلا کر بے دوری سے قتل کردیا گیا ۔اطلاع ملنے پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر آصف شہزاد پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تفتیش کے بعد نعشوں کو تحصیل ہسپتال گوجرہ منتقل کردی گئی ہیں ۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوع سے ملنے والے شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ تینوں افراد کو دیرنیہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ تا ہم پولیس کا کہنا ہے کہ ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :