رمضان المبارک اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا ،لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کے حکومتی دعوے وفا نہ ہو سکے ،لوڈ شیڈنگ اور اسکے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ،تاجر طبقہ بلبلا اٹھا،دیہی علاقوں میں بجلی پانچ سے چھ گھنٹے کی مہمان بن گئی،عید تعطیلات پر طلب میں پانچ ہزار میگا واٹ کی کمی ہو گی، حکومت نے چاند رات سے سے یکم اگست تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی ”نوید “سنا دی
ہفتہ 26 جولائی 2014 19:57
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) ملک بھر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ اور اسکے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ،بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تاجر طبقہ بلبلا اٹھا، حکومت نے چاند رات سے سے یکم اگست تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی ”نوید “سنا دی ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے تاہم حکومت کی طرف سے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کے دعوے وفا نہیں ہو سکے ۔
ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں وسیع فرق گزشتہ روز بھی بر قرار رہا جسکے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہیں ہو سکی ۔ مختلف شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے اور مجموعی دورانیہ 9سے 11گھنٹے ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی مشکل سے 5سے 6گھنٹے کی مہمان ہوتی ہے ۔(جاری ہے)
شہری علاقوں میں مینٹی ننس کے نام پر گھنٹوں بجلی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
دوسری طرف دکاندار اور تاجر طبقہ بد ترین لو ڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے اور گزشتہ روز بھی مختلف مقامات پرتاجروں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت اور واپڈا کیخلاف نعرے بازی کی ۔ جبکہ شہریوں کی طرف سے بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ حکومت کی طرف سے وزارت پانی وبجلی اور وزارت پٹرولیم کو ہدایا ت جاری کی گئی ہیں کہ عید پر صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، خاص طور پر بند پاور ہاؤسز کو تیل اور گیس سپلائی کر کے انہیں چلایا جائے ۔بتایاگیا ہے کہ عید کے موقع پر سرکاری وغیر سرکاری دفاتر اور انڈسٹریزبند ہونے سے 5 ہزار میگاواٹ تک بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوگی جس کے باعث حکومت نے چاند رات سے یکم اگست تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ” نوید “ سنا دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.