خانہ کعبہ کے امام شیخ عبدالرحمان السدیس پر حملے کی کوشش ناکام

ہفتہ 26 جولائی 2014 18:47

خانہ کعبہ کے امام شیخ عبدالرحمان السدیس پر حملے کی کوشش ناکام

مکہ المکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء)سجد الحرام میں سیکیورٹی پر مامور سعودی اہلکاروں نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آاور کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ویب سائیٹ ’’العربیہ ‘‘ کے مطابق چند روز قبل امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نماز کی امامت کے لئے حرم میں تشریف لارہے تھے کہ ایک شخص نے ان پر حملہ کردیا تاہم ان کی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں نے مہارت کے ساتھ اسے ناکام بنادیا، حملے میں امام کعبہ کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیاگیا ہے تاہم حکام نے اس کی شہریت اور شناخت ظاہر نہیں کی۔

مسجد الحرام کی سیکیورٹی پر مامور حکام کا کہنا تھا کہ امام کعبہ پر حملہ کرنے والے شخص کا ذاتی فعل تھا اس میں کسی بھی قسم کی کوئی سازش شامل نہیں۔