مٹھڑاوٴ کینال پر پانی چوری کی روک تھام کے لئے چھاپے ،صرف حکومت مخالفین کے خلاف مقدمات کا اندراج

ہفتہ 26 جولائی 2014 17:22

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر مٹھڑاوٴ کینال کی رن شاخ پر پانی چوری کی روک تھام کے لئے محکمہ آبپاشی اور پولیس کے چھاپے حکومت مخالفین کے خلاف مقدمے درج چھاپے کے دوران رن شاخ کے 60سے زائدواٹر کورسز ٹوٹے ہونے کے باوجود آبادگاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہوئی اورراتوں رات واٹر کورسز درست کردیئے گئے محکمہ آبپاشی نوکوٹ کے ایس ڈی او اسلم گاندھی نے اضافی چھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق مٹھڑاوٴکینال کی شاخوں میں مسلسل زرعی پانی کی قلت اورپانی چوری کی شکایات پروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نوکوٹ کے دورے کے بعد پانی کی چوری کی روک تھام کے ایم پی ایزکی سربراہی میں انسداد پانی چوری کی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے بعد ایس ایس پی تھرپارکر منیر احمد شیخ نے پانی کی چوری کے سدباب کے لئے اسپیشل ٹیم سی آئی اے مٹھی کے انچارج ماجد قائم خانی ڈی ایس پی مٹھی بلاول مہر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر محکمہ آبپاشی کے عملے اور پولیس نفری کے ہمراہ رن شاخ کی 108آر ڈی سے واٹر کورسز پر اچانک چھاپے مارے دوواٹرکورسز 2EARاور1CR3Aٹوٹے ہوئے پائے جانے پر آبادگاروں کے خلاف ڈیپلو تھانے میں زیر دفعہ 430اور34PPکے تحت دوالگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں اور یہ واٹر کورسز سابق رکن قومی اسمبلی ارباب ذکاء اللہ اور ارباب خان صاحب کے تبائے جارہے ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی نوکوٹ اور پولیس کے رن شاخ پر چھاپے کے دوران 100سے واٹر کورسز میں سے 60سے زائد واٹر کورسز ٹوٹے ہوئے تھے اور پانی وافر مقدار میں چوری کیا جارہا تھا ان آبادگاروں کے خلا ف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور مذکورہ واٹر کورسز کومحکمہ آبپاشی کے عملے نے راتوں رات دوبارہ اصل حالت میں تعمیر کردیا گیا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومتی اراکین نے مخالفین کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے این اے 229تھرپارکر کی 24پولنگ اسٹیشنز پر دوباہ گنتی کا حکم دیا اور اس حلقے سے پی پی پی کے فقیر شیر محمد بلالانی کامیاب ہوئے تھے اور ارباب گروپ کے ارباب خان صاحب نے ان کی کامیابی کو چیلنچ کیا ہے اور ارباب خان صاحب کو اہل قرار دینے کے لئے پانی چوری کا مقدمہ درج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ گزشتہ روز رن شاخ پر آبادگاروں کے خلاف پانی چوری کی کاروائیوں اور چھاپوں کے بعد محکمہ آبپاشی نوکوٹ سب ڈویژ ن کے ایس ڈی او اسلم گاندھی نے مزید کام کرنے سے معزرت کرلی اسلم گاندھی کو وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ایس ڈی او لقمان کمہار کومعطل اور مقدمہ درج کرنے کے حکم کے بعد نوکوٹ سب ڈویژ ن کا اضافی چارج دیا گیا تھا یہ بھی معلوم ہواہے کہ ایس ڈی او کے چارج چھوڑنے کی وجہ رن شاخ پر یک طرفہ کاروائی کے بعد معزرت کی ہے دوسری جانب ایس ڈی اواسلم گاندھی سے رابطہ کیا تو بتایاہے کہ نوکوٹ سب ڈویژ ن چلانا میرے سب کی بات نہیں ہے اور ایس ڈی او نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا اس ضمن میں اربا ب ذکاء اللہ اور ارباب خان صاحب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ سکا ۔

متعلقہ عنوان :