مریدکے ، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ، تیسرا ساتھی شدید زخمی

ہفتہ 26 جولائی 2014 14:05

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) جی ٹی روڈ پر کھوڑ ی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہو سڑک کنارے کھڑے برف کے بیوپاریوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کا تیسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ برف کے بیوپاری عبد الستار، عدنان اور عرفان وغیرہ جی ٹی روڈکھوڑی کے قریب کسی ساتھی کا انتظار کرنے کی خاطر اپنے کیری ڈبہ سے نکل کر سڑک کنارے کھڑے تھے کہ گوجرانوالہ سے لاہور کی طرف جانے والا تیز رفتار ٹرالر بے قابوہو کر ان پر جا چڑھا جس کے نتیجے میں عبد الستار اور عدنا ن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کا تیسرا ساتھی عرفان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا جس نے حادثہ کی وجہ نیند کو قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :