توسیع کے دوران مسجد الحرام میں حادثہ،تین زخمی ،گورنرمکہ نے نوٹس لے لیا

ہفتہ 26 جولائی 2014 11:59

توسیع کے دوران مسجد الحرام میں حادثہ،تین زخمی ،گورنرمکہ نے نوٹس لے ..

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) سعودی عرب میں مسجد الحرام کے توسیعی کام کے دوران شمالی حصے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا اور گورنر مکہ نے متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ صلاح العلیانی نے بتایا کہ حادثے میں کسی حاجی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور تین متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 16 ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیا۔ آگ نے 20 مربع میٹر کی جگہ کو متاثر کیا اور اس میں تعمیراتی کام کیلئے لگائے گئے لکڑی کے تختے جل کر راکھ ہوگئے تھے۔ سول ڈیفنس کے نمائندہ کے مطابق حادثہ کسی تخریبی کارروائی کا نتیجہ نہیں تھا تاہم مزید تحقیق کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :