اسلام آبادکوفوج کے حوالے کرنے کاتاثرغلط ہے ، پرویزرشید،فوج کوبلانے کامقصدسیاسی سرگرمیاں روکنانہیں ہے،وفاقی وزیراطلاعات

جمعہ 25 جولائی 2014 23:35

اسلام آبادکوفوج کے حوالے کرنے کاتاثرغلط ہے ، پرویزرشید،فوج کوبلانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ اسلام آبادکوفوج کے حوالے کرنے کاتاثرغلط ہے ،فوج کوبلانے کامقصدسیاسی سرگرمیاں روکنانہیں ہے ۔جمعہ کومیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوج کوآئین کے آرٹیکل 245کے تحت دیئے گئے اختیارات کامقصددہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے فوج کوقانونی تحفظ دیاگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ فوج کے ضرب عضب آپریشن کے بعدشمالی وزیرستان میں آپریشن کے بعدحساس ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ،تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے یہ تہیہ کررکھاہے کہ ملک سے دہشتگردی کاناسورختم کریں گے کیونکہ دہشتگردی ملک کودیمک کی طرح چاٹ رہی تھی ۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کوئی ابہام پیدانہیں ہورہاکہ حکومت نے سیاسی سرگرمیاں روکنے کیلئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ تاثربھی غلط ہے کہ اسلام آبادکوفوج کے حوالے کیاجارہاہے اورحکومت کاکوئی ایساارادہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک سے دہشتگردی اورتخریب کاری کے خاتمے کیلئے ایسااقدام کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کایہ بنیادی فرض بنتاہے کہ عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجائے اوراس ذمہ داری سے ہم بخوبی واقف ہیں

متعلقہ عنوان :