رمضان المبارک کی آج ستائیسویں شب، اہل ایمان عبادات میں مصروف

جمعہ 25 جولائی 2014 22:39

رمضان المبارک کی آج ستائیسویں شب، اہل ایمان عبادات میں مصروف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) رمضان المبارک کی آج ستائیسویں شب ہے۔ ملک بھر میں لیلتہ القدر کی تلاش کیلئے گھروں سے لے کر مساجد تک اہل ایمان عبادات میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں اہل ایمان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لیلتہ القدر کو تلاش کریں جس میں کی گئی عبادت ہزار راتوں کی عبادت سے افضل ہے تاہم رمضان المبار ک کی ستائیسیویں شب کو لیلتہ القدر کا زیادہ امکان سمجھا جاتا ہے۔ آج ستائیسیویں شب میں گھروں اور مساجد میں اہل ایمان، انفرادی اور اجتماعی عبادات میں مصروف ہیں۔ رات کے آخری حصے میں ملک بھر کے مختلف مقامات پر اجتماعی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :