گرین ٹاؤن میں تین سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد ویرانے میں پھینک دیا گیا ، جناح ہسپتال داخل کرا دیاگیا ،لوڈشیڈنگ سے تنگ خاندان گرین بیلٹ پر سورہا تھا کہ نامعلوم افراد نے والدین کے قریب سوئی ہوئی بچی کو اغوا ء کرلیا

جمعہ 25 جولائی 2014 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ گرین ٹاؤن میں تین سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد ویرانے میں پھینک دیا گیا ، بچی کو علاج معالجے کے لئے جناح ہسپتال داخل کرا دیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ دلخراش واقعہ گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں میں پیش آیا جہاں لوڈشیڈنگ سے تنگ خاندان سڑک کنارے گرین بیلٹ پر سورہا تھا کہ نامعلوم افراد نے والدین کے قریب سوئی ہوئی بچی کو اغوا ء کرلیا۔

ملزمان نے کم سن کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور چاند ماڑی چوک کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے پر مقدمہ درج کرلیا لیکن درندوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔بچی کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مغلپورہ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 5 سالہ بچی کے ملزمان کا سراغ ایک سال گزرنے پر بھی نہیں لگایا جاسکا۔