بجلی بحران پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد وزارت پانی وبجلی کے وزراء اور ذمہ داران افسران نے مکمل چپ سادھ لی ،تنقید سے بچنے کیلئے میڈیا کو بجلی کی طلب او ر رسد کے حوالے سے آگاہی کا سلسلہ بھی روکدیا گیا ،لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا
جمعہ 25 جولائی 2014 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) بجلی بحران پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد وزارت پانی وبجلی کے وزراء اور ذمہ داران افسران نے مکمل چپ سادھ لی ،تنقید سے بچنے کیلئے میڈیا کو بجلی کی طلب او ر رسد کے حوالے سے آگاہی کا سلسلہ بھی روکدیا گیا ،وزیراعظم کے سخت نوٹس لئے جانے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کاجن بوتل میں بند نہ کیا جا سکے جسکے باعث شدید احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ 6200 میگاواٹ کی سطح پر جسکی وجہ سے شہری اور دیہی علاقوں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔وزارت پانی وبجلی کے دعوؤں کے برعکس سحر ی ،افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے روزہ دار شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔
(جاری ہے)
وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 19400میگاواٹ جبکہ پیداوار13200میگاواٹ رہی۔
مختلف شہری علاقوں میں گزشتہ روز بھی 9سے 11گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 17سے 19گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔لاہور میں موسم بہتر ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہ ہوسکی اور ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔بد ترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں واپڈا اور حکوتم کیخلاف نعرے بازی کی گئی ۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی نے بجلی کے بحران کے حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے تاہم عابد شیر علی نے اپوزیشن کے خلاف بیان بازی کامحاذ سنبھال رکھا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.