Live Updates

چوہدری برادران ‘ شیخ رشید تحریک انصاف اورعوامی تحریک کی قیادت کے مابین ملاقات کی کوششوں کیلئے سر گرم

جمعہ 25 جولائی 2014 22:20

چوہدری برادران ‘ شیخ رشید تحریک انصاف اورعوامی تحریک کی قیادت کے مابین ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) چوہدری برادران اور شیخ رشید احمد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں تاحال ناکام ہیں،دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات کی کوششیں تیز کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان مشترکہ احتجاج کے حوالے سے ڈیڈلاک پایا جارہا ہے جس کو مسلم لیگ (ق) اور عوامی مسلم لیگ کی قیادت جلد از جلد ختم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں دونوں رہنماؤں میں ملاقات کیلئے ہر طرح سے کاوشیں ہورہی ہیں لیکن اس میں کامیابی نہیں ہو پائی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات