مسلح افواج حالت جنگ میں ہے اور اس نازک موقع پر وزیراعظم ملک سے باہر ہیں،الطاف حسین
جمعہ 25 جولائی 2014 22:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں آپریشن ہورہا ہے اور مسلح افواج حالت جنگ میں ہے جبکہ ایسے اہم اور نازک موقع پر وزیراعظم ملک سے باہر ہیں۔کراچی میں امدادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے،فوج حالت جنگ میں ہے اور ہمت وبہادری سے دہشت گردوں کا صفایا کررہی ہے جبکہ آپریشن کے ایسے اہم موقع پر وزیراعظم ملک سے باہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک بچانا ہے تو انتہا پسندی کے اڈے بند کرنا ہوں گے جبکہ ملکی سلامتی و انسانوں کے جان ومال کے تحفظ اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا انتہائی ضروری ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اگر مسلم ممالک اور او آئی سی کا یہی حال رہا تو ہر جگہ غزہ جیسے حالات ہوں گے اور مسلمانوں کا قتل عام ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور اس ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لیے بھی کوئی اقدمات نہیں کیے گئے،حکومت شہر میں امن وامان کی صورت حال بہتربنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
گجرات میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق الطاف حسین نے کہا کہ اگر ہماری حکومت ہوتی تو بچے کو معذور کرنے والے جاگیردار کے ہی بازو کاٹ دیتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.