قصور،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 450گرام ہیروئن،545گرام چرس،1000پتنگیں،110لیٹر شراب ،2پسٹل بر آمد

جمعہ 25 جولائی 2014 20:59

قصور(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) ڈی پی او قصور جواد قمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 450گرام ہیروئن،545گرام چرس،1000پتنگیں،110لیٹر شراب ،2پسٹل بر آمدکر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور جواد قمر نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 12افراد کو گرفتارکر لیا، امیر کالونی میں چل پھر کر ہیروئن فروخت کرنے والے محمد خالد کے قبضہ سے160گرام ،محمد ریاض کے قبضہ سے 140گرام، قبرستان شہدا سے رفیق کر گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 150گرام ہیروئن بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ٹھٹھ ڈاگروں والا میں شراب فروخت کرنے والے جمیل ڈوگر اور امجد ڈوگر کے قبضہ سے 100لیٹر شراب بر آمد، خلیل ڈوگر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10لیٹر شراب بر آمد کرلی، نواھی گاؤں وہیگل میں گڈیاں بنانے والے فرمان اور اشفاق کے قبضہ سے مختلف رنگوں کی 1000گڈیاں بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، حسن علی اور ہاون کے قبضہ سے 30بور پسٹل بر آمد کر لیا، شراب پی کر شارع عام پر غل غپاڑہ کرنے والا ارشاد حسین کو گرفتار کرکے جیل میں بند کر دیا،انہوں نے کہا کہ علاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کرنا میرا مشن ہے، منشیات فروشوں کے خلاف عید کے بعد سخت آپریشن کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :