گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں3.49فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعہ 25 جولائی 2014 20:58

گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں3.49فیصد اضافہ ..

کراچی ( پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں3.49فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی2013ء سے مئی2014ء کے دوران 56 کروڑ42 لاکھ 96 ہزار ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 54 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2014ء کے دوران موبائل فون درآمد گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 52 فیصد بڑھ گئی۔#

متعلقہ عنوان :