یسکو کے 67 گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے،حیسکو

جمعہ 25 جولائی 2014 20:40

حیدرآباد(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) حیدرآبا دالیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے مطابق 25 جولائی کو صبح 5 بجکر 10 منٹ پر جامشورو میں واقع 500 KV نیشنل گرڈ اسٹیشن کے 450 MVA پاور ٹرانسفارمر میں بارش کی وجہ سے اچانک آگ لگنے کی وجہ سے حیسکو کے 67 گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے ، کیونکہ پورا 500 KV نیشنل گرڈ بند ہوگیا ، اس صورتحال میں حیسکو چیف محمد سلیم جاٹ و دیگر افسران وہاں پہنچے ، دیکھا کہ فائربرگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں اور دن 11 بجے کے قریب آگ پر مکمل قابو پایا گیا اس کے بعد مکمل سیفٹی کرنے کے بعد وہاں سے 220 KV اور 132 KV کے بریکر کے ذریعے بجلی کی بحالی شروع کر دی گئی ہے ، اس تمام صورتحال کے بعد بجلی کی مکمل بحالی میں کم سے کم 3 گھنٹے لگتے ہیں ، یوں اس طرح حیسکو کے گرڈ اسٹیشنوں کو 12.30 پر بجلی کی فراہمی شروع ہوئی اور سہ پہر 3 بجے تک 408 فیڈروں میں 85% فیصد کی بجلی مکمل بحال کردی گئی ہے ، باقی 15% فیصد فیڈروں پر بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ مزید ایک گھنٹے میں حیسکو ریجن کے تمام علائقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال ہوجائے گی، اس موقع پر حیسکو چیف محمد سلیم جاٹ نے عوام /صارفین سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال میں حیسکو کو 180 میگاواٹ بجلی کی مزید کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، اور حیسکوریجن کے شہری علاقوں میں 5 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 7 سے 8 گھنٹے بجلی کی اعلانیہ بندش کا سامنا کرنے کیلئے حیسکو انتظامیہ معذرت چاہتی ہے ، اور اگر اس دوراں بجلی کی صورتحال بہتر ہوئی تو بندش کا دورانیہ کم کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :