بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ ڈیوٹی کے دوران نہ پہننے پر 45اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری

جمعہ 25 جولائی 2014 20:16

بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ ڈیوٹی کے دوران نہ پہننے پر 45اہلکاروں کو شوکاز ..

پشاور ( پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ ڈیوٹی کے دوران نہ پہننے پر 45اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ جبکہ دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اورہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ پر خیبر پختونخوا حکومت نے سخت برہمی اظہارکیا ہے اور دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس نہ پہننے ، بلٹ پروف ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی ہدایت کی ہے ۔

جبکہ پولیس سربراہ کی جانب سے بھی بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی ٹاؤن ، حیات آباد ، جی ٹی روڈ چمکنی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر پولیس سربراہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں کی جانب سے اچانک معائنوں کے دوران 45اہلکاروں کو بلٹ پروف جاکٹس اور ہلمنٹ استعمال نہ کرتے ہو ئے پایا گیا ۔ جس پر انہیں شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں