ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر اعجاز علی شاہ نے دریائے کابل میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

جمعہ 25 جولائی 2014 20:16

نوشہرہ(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر اعجاز علی شاہ نے نوشہرہ پل سے دریائے کابل میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعجاز علی جمعہ کے روز نوشہرہ آرہے تھے کہ ان کے ڈرائیور کے مطابق انہوں نے اپنی ایف ایکس گاڑی کو نوشہرہ پل کے نزدیک روکا اور اپنی گاڑی سے اترنے سے قبل فون بند کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے ہمیشہ کیلئے رابطہ کاٹ رہا ہوں میری تربیت خراب ہے اوراس کے بعد انہوں نے نوشہرہ پل سے دریائے کابل میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔

انہوں نے سوگواران میں بیوہ ، ایک بیٹی اور دو جواں سالہ بیٹے پسماندگان میں چھوڑے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اعجاز علی شاہ شوگر کے مریض تھے جبکہ ان کو گھریلو پریشانی بھی لاحق تھی واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے ان کی لاشیں نکالنے کیلئے دریائے کابل میں کوششیں شروع کردی ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ورثان اور متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے آخری اطلاعات تک ان کی لاش تلاش کرنے کا عمل جاری تھا ۔

متعلقہ عنوان :