عید الفطر پر موبائل فونز سروس بندکرنے بارے وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 25 جولائی 2014 18:59

عید الفطر پر موبائل فونز سروس بندکرنے بارے وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت ..

پشاور ( پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) عید الفطر پر موبائل فونز سروس بندکرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس ، ساتوں ڈویژنوں کے کمشنروں سے ممکنہ موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے سفارشات طلب کر لی ہے ۔ تاکہ اسے وزارت داخلہ کو ارسال کیاجا سکے ۔

(جاری ہے)

عیدالفطر پر صبح پانچ بجے سے گیارہ بجے تک موبائل فون سروس ممکنہ طور پر مکمل بند یا جزوی طور پر بند کرنے کے فیصلے کے پیش نظر صوبائی حکومت سے سفارشات طلب کی ہے عیدالفطر پر دہشت گردی کے شدید ترین خطرات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا جا رہاہے۔

خیبر پختونخوا سمیت پنجاب ، سندھ اور بلوچستان حکومتوں سے بھی اس ضمن میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے حساس ترین اضلاع میں موبائل فون سروس بندکرنے یا کھلے رکھنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے جو کہ اتوار کے روز وزارت داخلہ کو ارسال کر دی جائیگی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عید الفطر کے موقع پرموبائل فون سروس بند رہا۔

متعلقہ عنوان :