پشاور، عید الفطرکی مقدس رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، سی سی پی او اعجاز احمد

جمعہ 25 جولائی 2014 18:44

پشاور(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) عید الفطرکی مقدس رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ہوائی فائر نگ کرنا جاہلانہ رسم ہے اس رسم کو ختم کرنے میں پشاور پولیس بھر پور کاروائی کریں یونین ناظمین ،کونسلز،معززین علاقہ اور علماء اکرام ہوا ئی فائرنگ کی تدارک کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او اعجاز احمد نے پولیس افسران اور SHOsکو ہدایت کی ہے کہ عید الفطرکی مقدس رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدمات کئے جائے ہوائی فائر نگ ایک جاہلانہ رسم ہے اور اس کو ختم کرنے کے لئے SDPOs,SHOsتمام تر توانائی بروئے کار لائے مساجد میں پیش امام کے زریعے اعلانات کریں کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ بالکل نہ کریں اور حب الوطنی کا ثبوت دیں اپکی بندوق سے نکلی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے سی سی پی او نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ ،یونین ناظمین کونسلز،معززین علاقہ اور علماء اکرام اس قبیع رسم کو ختم کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں عوام کو ہوائی فائرنگ کے نقصا نات اورعوام میں شعور اجا گر کرنے کے لئے تھانوں ،پولیس موبائلزاور پبلک مقامات پر خصوصیٰ بینرزاویزاں کیا جائے کیونکہ ایک انسان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانا ہے یہ شہر ہم سب کا ہے اور اس شہر کے عوام کی جان ومال کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے ۔

متعلقہ عنوان :