شکارپور، شیعہ علمائے کونسل کی جانب سے یوم القدس منایا گیا ،گھنٹاگھر چوک تک احتجاجی ریلی

جمعہ 25 جولائی 2014 18:44

شکارپور(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) شیعہ علمائے کو نسل ضلع شکارپوروجعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن ضلع شکارپور ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ڈویزن لاڑکانہ ،مجلس وحدت المسلمین ضلع شکارپورکی جانب سے یوم القدس منایا گیا جب کہ شعیہ علماء قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد عل نقوی کی ہدایات پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اس موقعے پر ضلع صدرSUCمولانا ظہورالدیں میکھو،JSOضلع آرگنائیزراظہر حاجانو،کفایت اللہ سولنگی، تحصیل کے صدر کامران حاجانو،سید تنویر شاہ نقوی کی رہنمائی میں کربلا مولا لکھیدر سے گھنٹاگھر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل مظلوم فلسطینوں پر مظالم ڈہارہا ہے اور روزانہ ان کے مظالم بڑہتی جارہے ہیں اتنے بڑے ظلم پر عالم اسلام اور اقوام متحدہ کی خاموشی حیرت ناک ہے اس موقعے پر رہنماؤں نے کہاکہ اسرائیل مظالم کرنے سے روکاجائے اور فلسطینوں سے انصاف کیا جائے دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کے رہنماراشدحسینی،عامر علی،مولانا ہمت علی شاہ،مولاناتنویر شاہ،فدا عباس لاڑک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کا وجود عالم اسلام میں ایک خنجر کی مانند ہے مزیدکہاکہ اسرائیل نے فلسطین میں اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اور عالم اسلام کی خاموشی حیرت ناک ہے اسرائیل ہر موقعے پر معصوم فلسطینوں کو قتل عام کرتا ہے انہوں نے اس موقعے پر مطالبہ کیا کہ فلسطیوں کے ساتھ انصاف کیا جائے