فلسطینیوں کے لئے 100 ملین ریال کی سعودی امداد کا اعلان

جمعہ 25 جولائی 2014 18:42

ریاض(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود نے فلسطینی وزارت صحت کو 100 ملین سعودی ریال کا عطیہ دیا ہے تاکہ جنگ زدہ غزہ کے علاقے میں ادویہ کی قلت کو دور کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان محکمہ صحت کے وزیر انجینئر عادل بن محمد فقیہ نے بتایا کہ شاہ عبداللہ کی جانب سے حالیہ امداد کو ادویہ اور ہنگامی علاج کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے استعمال کیا جائے کیونکہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے علاقے میں ادویہ کی شدید قلت اور بالخصوص ہنگامی نوعیت اور جان بچانے والی دوائیوں کی انتہائی قلت ہے۔

یاد رہے کہ اس قبل بھی خادم الحرمین الشریفین نے فلسطینی ہلال احمر کو 200 ملین سعودی ریال کی امداد فراہم کی تھی تاکہ اسرائیلی جارحیت کا شکار بننے والے بے گناہ فلسطینی خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :