شمالی وزیر ستا ن سے نقل مکانی کرنیوالے 7700 خاندانوں کیلئے عید گفٹ کے 13 ٹرک روانہ
جمعہ 25 جولائی 2014 18:38
لاہور ( پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے شمالی وزیر ستا ن سے نقل مکانی کرنے والے 7700 خاندانوں کے لئے عید گفٹ کے 13 ٹرک روانہ کر دئیے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لئے عید گفٹ کے 20 ہزار پیکٹ 2 دنوں میں تقسیم کر دئیے جائیں گے جبکہ عید کے موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف خود متاثرین میں عیدپیکج تقسیم کریں گے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیرخوراک بلال یاسین نے بتایا کہ اب تک متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے امدادی سامان کے 169 روانہ کئے جا چکے ہیں جن میں 4 ہزار ٹینٹ ،20 کلو گرام آٹے کے 10 ہزار تھیلے،20 کلو گرام چاول کے 6 ہزار تھیلے،60 ٹن کھجور،5 سو ٹن ونڈہ اور 200 سلائی مشین شامل ہیں۔(جاری ہے)
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین کے 35 ہزار خاندانوں میں 7000 روپے فی خاندان تقسیم کئے جا چکے ہیں اور 15 ہزار مزید خاندانوں میں اگلے دو روز میں امدادی رقم تقسیم کر دی جائے گی جس کے لئے ژونگ کمپنی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پنجاب کے عوام اور حکومت متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کی مکمل بحالی تک ان کی امداد جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سے کہا کہ وہ وزیراعلی ریلیف فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔ممبر صوبائی اسمبلی قاضی عدنان فرید ،ریلیف کمشنر پنجاب ندیم اشرف ،ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر سرکاری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.