کراچی ،ویسٹ زون کے تین تھانوں کو حساس قرار ،خفیہ کیمرے نصب کردیئے گئے

جمعہ 25 جولائی 2014 18:14

کراچی (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ اور حملوں کے پیش نظر ویسٹ زون کے تین تھانوں کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے وہاں دو دوجن خفیہ کیمرے نصب کردیے گئے اور سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق شہر میں پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے بعد کراچی کے سب سے حساس زون کے تین تھانوں کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے اس کی سیکورٹی کومزید سخت کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ویسٹ زون کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ویسٹ زون میں سب سے زیادہ منگھوپیر ، پیر آباد اور مومن آباد پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ تھانے دہشتگردی کے خدشات کے باعث بھی بہت زیادہ حساس ہیں لہٰذا تینوں تھانوں میں دودرجن خفیہ کیمروں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے اور سیکورٹی کے لیے اضافی نفری سمیت دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :