فلسطین میں اسر ئیلی جا رحیت کے خلاف جماعت اسلامی اسلام آباد کا احتجاجی مظاہر ہ

جمعہ 25 جولائی 2014 18:01

اسلام آباد (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) نائب امیر جماعت اسلامی پا کستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہافلسطین فلسطینیوں کا ہے اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جو اپنے غاصبانہ قبضے کے ذریعے اہلِ فلسطین کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہی ہے۔ فلسطین و کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہورہا۔ اہلِ غزہ پر گزشتہ 15 روزہ بمباری کے نتیجے میں 700 سے زائد فلسطینی بچے، عورتیںِ ، بوڑھے، جوان شہید ہوچکے ہیں۔

غیر مسلموں کی بے غیرتی و بے حسی تو ہے ہی انتہاء پر، ہمارے مسلم حکمرانوں کی خاموشی اوربے حسی بھی شرمناک ہے۔ انھوں نے کہامغرب کا مسلما نو ں کے حو الے سے انصا ف کے الگ الگ پیمانے ہیں ۔نواز شریف فلسطین کے مسئلے پر مذ مت سے آگے بڑھ کر فوری طور پر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس طلب کریں اور فلسطین کے حو الے سے مشترکہ لا ئحہ عمل اختیار کر یں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہم مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں پوری امت ان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت آئی ٹین مر کز میں فلسطین میں اسر ئیل کی جا رحیت اور قتل عام کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظا ہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پرامیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان، نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آبادمیاں محمد رمضان ،خالد فارو ق نے بھی خطا ب کیا ۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم کی مذمت اور نہتے فلسطینیوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے۔میاں محمد اسلم نے کہادنیا بھر کے 56اسلامی مما لک کے حکمرانوں کی نا اتفاقی کے با عث اسر ئیل فا ئدہ اُٹھا رہا ہے جب تک اسر ئیل کی اس نا جا ئز ریا ست کو ختم نہیں کیا جا تا دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔

احتجاجی مظا ہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ امت بیدار ہو سب سے زیادہ ذمہ داری سعودی عرب پر بنتی ہے کہ وہ عالم اسلام کی قیادت کرے ۔نواز شریف فوری طور پر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس طلب کریں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔انھوں نے کہاآج اہل فلسطینی ،فلسطینی مائیں اور بہنیں پکار رہی ہیں کہ کوئی معتصم باللہ اور کوئی صلاح الدین ایوبی ہے جو آج ہماری دادرسی کو پہنچے لیکن افسوس ہے کہ آج چاروں طرف خاموشی ہے اس خاموشی کو توڑنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کے حکمران اور قیادت بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں کی آوازپر لبیک کہیں ۔