کے الیکٹرک بجلی کے زائد بل کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کرے، رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان

جمعہ 25 جولائی 2014 17:39

کراچی (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کرے عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے کنڈا سسٹم اور ریکوری کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں بجلی کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنتے ہوئے کیا اس موقع پر کے الیکٹرک کے افسران بھی عوامی شکایات سے آگاہی کے لئے موجود تھے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام سے زائد بلوں کی وصولی کا سلسلہ فوری ختم کرکے عوام کو درست بل فراہم کئے جائیں انہوں نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طویل دورانہ کی بجلی کی بندش اور فالٹس فوری درستگی کے حوالے سے اپنی کارکردگی کو بہتر بنا ئیں خصوصاً بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے عوام تک پینے کے پانی کی ترسیل میں رکاوٹ کے خاتمے کے لئے واٹر پمپنگ اسٹیشنوں پر لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تاکہ پانی کی باآسانی ترسیل کو یقینی بنا ئی جاسکے انہوں نے کے الیکٹرک انتطامیہ کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کریں کنڈا سسٹم کے خاتمے اور ریکوری کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بجلی چوری اور کنڈے کے ذریعے بجلی حاصل کرنے والوں کا محاسبہ کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بجلی کے مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے و کارکنان عوام کو ہر شعبے میں مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شب روز کوشاں ہیں اور انشا اللہ قائد تحریک کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی تعاون کے ذریعے عوام کو توانائی بحران سے نجات دلا کر خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :