کراچی، اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر تین مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی

جمعہ 25 جولائی 2014 17:30

کراچی ( ‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء ) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر تین مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرموں عبدالستار،سید علی اور گل شیر کو اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا ۔مجرموں کے خلاف زمان ٹاون تھانے کی حدود میں تاجر سے ڈھائی کروڑ روپیتاوان مانگنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔مجرموں کو عمر قید کے ساتھ پچاس ہزار جرمانے کی سزا بھی دی گئی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :