این آر او فاروق نائیک اور رحمان ملک ڈرافٹ کرکے لائے تھے ،شہلا رضا کو بالکل پتہ نہیں ‘جنرل (ر) وحید قریشی

جمعہ 25 جولائی 2014 17:30

لاہور( ‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) جنرل (ر)وحید قریشی نے کہا ہے کہ این آر او پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمافاروق نائیک اور رحمان ملک ڈرافٹ کرکے لائے تھے شہلا رضا کو تو اس بارے میں بالکل بھی پتہ نہیں ،شہلا رضا کے بیان کا اگر یہ مقصد تھا کہ پیپلزپارٹی ڈکٹیشن لیتی ہے اور زرداری صاحب امریکہ اس لئے گئے ہیں تاکہ اگلا قدم وہ کیا اٹھائیں تو یہ بڑی افسوس کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں وحید قریشی نے کہا کہ فاروق نائیک اور رحمان ملک اگر بے نظیر بھٹو کے ساتھ امریکہ ڈکٹیشن لینے جاتے تھے تو وہ مجھے پتہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تین حکومت تک مارشل لا نہیں لگے گا بالکل غلط بات ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا جو سیاسی ماحول ہونا چاہیے وہ نہیں ہے ، اگر ملک کے بارے میں سوچنا ہے تو ساری قوتوں کو ملکر ان حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ ہم کو اس وقت کوئی لیڈرشپ نظر نہیں آ رہی ، عوام کو جب یہ لگتا ہے کہ تمام سیاسی لوگ اپنی جیب بھر رہے ہیں تو پھر مشکلات آتی ہیں ۔