Live Updates

عمران خان شور مچانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،تبدیلی کا راگ الاپنے والے خیبر پختونخواہ میں کونسی تبدیلی لائے ہیں؟، چودھری محمد برجیس طاہر

جمعہ 25 جولائی 2014 16:50

خانقاہ ڈوگراں (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم اتحاد ہے لیکن عمران خان اسے یوم انتشار میں بدلنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ احتجاج کا راستہ ترک کر کے انتخابی اصلاحات کی کمیٹی سے تعاون کریں اور انتخابی نظام میں موثر تبدیلیاں تجویز کریں۔

دراصل وہ اپنے احتجاجی پروگرام کے ذریعے اقتصادی اور توانائی کے منصوبوں کے سلسلے میں کیے گئے ہمارے اقدامات پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تبدیلی کا راگ الاپنے والے عمران خان یہ بتائیں کہ انکی اسمبلی اب تک کونسی تبدیلی لائی ہے؟ محض شور مچانے اور عملاکرنے میں بہت فرق ہوتا ہے جبکہ عمران شورمچانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانقاہ ڈوگراں میں ایک سڑک کی افتتاحی تقریب کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 میں عمران خان نے ملک کی خاطر انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے لیکن اب 2014 میں کیوں مسترد کر رہے ہیں۔ ہم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آئی۔ڈی۔پیز کی بحالی میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج مدد و حمایت کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :