متحدہ اپوزیشن نے اگر منافقت سے کام نہ لیا تو 14 اگست کو نواز شریف حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا‘جمشید دستی
جمعہ 25 جولائی 2014 16:42
اسلام آباد(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے اگر منافقت سے کام نہ لیا تو 14 اگست کو نواز شریف حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا‘ 90 فیصد عوام نواز شریف سے نفرت کرنے لگے ہیں‘ وفاقی وزراء سکیورٹی کی آڑ میں پورے ملک میں گھوم رہے ہیں‘ جشن آزادی کی تقریبات نواز شریف حکومت کے خاتمے پر ختم ہوں گی‘عمران خان‘ طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہوں‘ جلد عوام خوشخبری سنیں گے۔
‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں دو تہائی اکثریت سے زیادہ عوام اب نواز شریف سے نفرت کرنے لگے ہیں جس کی وجہ ملک میں مہنگائی‘ بیروزگاری‘ لاقانونیت اور غربت کا خاتمہ نہ ہونا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک میں عوام کی جانب سے دئیے گئے مینڈیٹ اور ایجنڈے پر کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کے 99 فیصد عوام فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں لیکن نواز حکومت خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ عمران خان‘ طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہوں‘ جلد عوام خوشخبری سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اگست کا مہینہ نواز شریف حکومت کے خاتمے اور عوامی تبدیلی کا مہینہ ہوگا۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.