یمن میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،سات القاعدہ جنگجوہلاک

جمعہ 25 جولائی 2014 16:17

صنعاء(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) یمن کے شمالی صوبے الجوف میں امریکا کے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے کے حملے میں عراق پلٹ ایک جنگجو سمیت القاعدہ کے سات مشتبہ ارکان مارے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک یمنی عہدے دار نے بتایا کہ امریکی ڈرون نے جوف کے علاقے خلقہ میں ایک گاڑی پر دوراکٹ فائر کیے ،حملے کے نتیجے میں سات مشتبہ جنگجومارے گئے ،حملے میں گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی،واضح رہے کہ امریکی سی آئی اے نے بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں سے یمن میں 2012ء سے میزائل حملے تیز کررکھے ہیں لیکن امریکا نے سرکاری طور پر کبھی ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی اور نہ یمنی حکومت کی جانب سے ان حملوں کے خلاف کوئی احتجاجی بیان سامنے آیا ہے بلکہ امریکا کو القاعدہ کے جنگجووٴں کی بیخ کنی کے لیے یمن کی درپردہ حمایت حاصل ہے اور عوامی غیظ وغضب سے بچنے کے لیے سرکاری طور پر ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی جاتی۔

متعلقہ عنوان :