مڈٹرم انتخاب کے حامی نہیں ہیں یہ نظام جمہوریت جاری رہنا چاہیے‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 25 جولائی 2014 16:10

لاہور ( ‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مڈٹرم انتخاب کے حامی نہیں ہیں یہ نظام جمہوریت جاری رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جو جس مقصد کے لئے قربانیاں دیتاہے جب وہ مقصد حاصل ہوتا ہے توپھر اس کی قدر بھی اسے ہی ہوتی ہے ،جمہوریت کی قدر پیپلزپارٹی کو ہی ہے،حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے جب تک حکومت کو پورا وقت نہیں ملے گا تو اس کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں آمروں نے حکومتوں کو مدت پوری نہیں کرنے دی اور اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کئے جس وجہ سے جمہوری نظام پختہ نہ ہوسکا ،پیپلز پارٹی نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مدت پوری کی اور اب ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت بھی مدت پور ی کرے ،عمران خان جمہوری نظام کے خاتمہ کی کوشش نہ کریں ،ہمارے پاس جمہوری نظام کے علاوہ کوئی ایسا نظام نہیں جو مسائل حل کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :