آرٹیکل 245 نافذ کر دیا، اسلام آباد کو فوج کے حوالے کر دیا جائیگا، چودھری نثار

جمعہ 25 جولائی 2014 15:27

آرٹیکل 245 نافذ کر دیا، اسلام آباد کو فوج کے حوالے کر دیا جائیگا، چودھری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2014ء) وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل 245 کا نفاذ کر دیا ہے جس کے تحت امن و امان کے لیے فوج کو تین ماہ کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کا نفاذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد فوج کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں چودھری نثار نے کہا کہ ابھی تک تحریک انصاف کی طرف سے لانگ مارچ سے متعلق ڈی سی اسلام کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔ درخواست آنے کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی حکومت ملک کے کسی بھی حصے میں فوج کو بلا سکتی ہے ، اس آرٹیکل کے تحت جس علاقے میں فوج بلائی جائے گی وہاں ہائی کورٹ اپنے اختیارات استعمال نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد(دنیا نیوز)وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل 245 کا نفاذ کر دیا ہے جس کے تحت امن و امان کے لیے فوج کو تین ماہ کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کا نفاذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد فوج کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں چودھری نثار نے کہا کہ ابھی تک تحریک انصاف کی طرف سے لانگ مارچ سے متعلق ڈی سی اسلام کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔ درخواست آنے کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی حکومت ملک کے کسی بھی حصے میں فوج کو بلا سکتی ہے ، اس آرٹیکل کے تحت جس علاقے میں فوج بلائی جائے گی وہاں ہائی کورٹ اپنے اختیارات استعمال نہیں کر سکے گی۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/230322#sthash.ZQKQONbn.dpuf

متعلقہ عنوان :