شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئےکل سے عید تک چالان نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 25 جولائی 2014 14:46

شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئےکل سے عید تک ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) قائم مقام چیف ٹریفک آفیسررانا شجاعت نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئےکل ہفتہ سے عید تک چالان نہیں کئے جائیں گے، صرف سنگین خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی،شہریوں کو چاہئے کہ ٹریفک قوانین پر عمل پیراہو کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

رانا شجاعت نے کہا ہے کہ عید الفطر کے قریب آتے ہی شہر بھر کی مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں خریداری کے لیے آنیوالوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹوں کے ارد گرد ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے انتظامات کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز رش کے اوقات میں پٹرولنگ کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔ وارڈنز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ لاوارث اشیاء اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے عید تک شہریوں کے چالان نہیں کئے جائیں گے۔ صرف سنگین خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ شہریوں کو چاہیئے کہ وہ سٹی ٹریفک پولیس کی مدد کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :