عید الفطر، سی این جی اسٹیشنز اگلے فتے مسلسل پانچ روز کھلے رہیں گے

جمعہ 25 جولائی 2014 14:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) عید الفطر کی مناسبت سے پنجاب کے سی این جی سٹیشنزآئندہ ہفتے مسلسل پانچ روز کھلے رہیں گے۔آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کے مطابق عید کے لئے جاری کئے گئے شیڈول میں پیر سے ہفتہ تک 24 گھنٹے بلا تعطل گیس ملے گی جس کے لئے پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز پیر صبح چھ بجے سے ہفتہ صبح چھ بجے تک کھلیں گے ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے سے عید کے موقع پر سفر کرنے والوں کو فائدہ ہوگا اور ایک طویل عرصے بعد عوام کو مسلسل پانچ روز سی این جی کی فراہمی ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :