Live Updates

عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

جمعہ 25 جولائی 2014 14:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہفتہ اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 14اگست کے آزادی مارچ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے رہنماؤں اور کارکنوں کی متوقع گرفتاریوں اور رکاوٹوں کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات پر بھی تبادلہ خیال کے بعد متبادل حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات