لبنانی فوجی منحرف ہوکر شام کی فوج کے خلاف برسرپیکار النصر محاذ میں شامل
جمعہ 25 جولائی 2014 13:15
دمشق/بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) لبنان کا ایک فوجی منحرف ہوکر شام میں صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف برسرپیکار القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصرہ محاذ میں شمولیت ہوگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان کے سیکورٹی حکام نے نوجوان رنگروٹ عاطف سعدالدین کے منحرف ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ کسی اہلکار کے فوج کو خیرباد کہنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے قبل ازیں بھی بہت سے لبنانی فوجی ملازمت چھوڑ چکے ہیں لیکن عاطف سعدالدین کے انحراف کی خاص بات یہ ہے کہ اس نے النصر? محاذ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
اس لبنانی فوجی کی ویڈیوبھی انٹرنیٹ پراپ لوڈ کی گئی ہے جس میں وہ اپنی فوج کو خیرباد کہنے کا یہ جواز پیش کررہا ہے کہ وہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی تعصب کی حد تک حامی ہے۔(جاری ہے)
اس شیعہ ملیشیا نے صدر بشارالاسد کی حمایت میں باغیوں کے خلاف لڑنے کے لیے اپنے ہزاروں جنگجو شام بھیجے ہوئے ہیں۔ویڈیو میں عاطف سعدالدین فوجی وردی میں ملبوس ہے اور بتا رہا ہے کہ وہ لبنانی فوج کی آٹھویں ڈویڑن سے تعلق رکھتا ہے۔یہ ڈویژن وادی بقاع میں لیبوہ ،عرسل کے علاقے میں تعینات ہے اور یہ شام کے شورش زدہ علاقے قلمون سے تھوڑے ہی فاصلے پرواقع ہے۔وہ اپنا فوجی شناختی کارڈ بھی دکھا رہا ہے،جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ لبنان کے سنی اکثریتی علاقے عکر میں 1991ء میں پیدا ہوا تھا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.