حکومت کی نجکاری پالیسی غیر آئینی و غیر قانونی ہے ،چاروں صوبوں کے وزرا اعلیٰ سی سی آئی کی منظوری کے بغیر نجکاری کی اجازت نہ دیں،رضاربانی، پیپلز پارٹی پی آئی اے سمیت تمام قومی اداروں کی نجکاری کی سخت مخالفت کریگی، قومی اداروں کی نجکاری قومی مفاد کے خلاف ہے،احتجاجی مظاہرے سے خطاب
جمعرات 24 جولائی 2014 19:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سینیٹر میاں رضا ربانی نے متنبہ کیا ہے کہ حکومت کی نجکاری پالیسی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور چاروں صوبوں کے وزرا اعلیٰ کا یہ فرض ہے کہ وہ آئین کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی منظوری کے بغیر کسی قومیائے گئے یونٹ کی نجکاری کی اجازت نہ دیں، حکومت اس سلسلے میں کئی سال قبل سی سی آئی کی منظوری کا سہارا لے رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کے سامنے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف منعقد کئے گئے ،پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے ایک بڑے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے معاملے پر حکومت خود یہ تبصرہ کر چکی ہے کہ پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہے، لہذا مناسب ہوگا کہ سی سی آئی دوبارہ اس معاملے کو زیر غور لائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.