ناورے میں دہشت گردی کا ممکنہ خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

جمعرات 24 جولائی 2014 19:17

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء)ناروے میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے غیر معمولی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی خفیہ دارے پی ایس ٹی کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہیں ایسی با اعتماد اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ شام سے لوٹنے والے اسلام پسند جنگجو ناروے میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ سول ملازمین کو تعطیلات منسوخ کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ناروے سے تعلق رکھنے والے چالیس سے پچاس افراد شام میں لڑائی میں حصہ لے چکے ہیں یا ابھی تک وہاں جہادی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔