ترکِ اسلام کرنے والی سوڈانی حکومتی طیارے میں اٹلی پہنچ گئیں

جمعرات 24 جولائی 2014 19:17

ترکِ اسلام کرنے والی سوڈانی حکومتی طیارے میں اٹلی پہنچ گئیں

روم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) ترکِ اسلام کر کے مسیحیت اختیار کرنے والی سوڈانی خاتون اٹلی پہنچ گئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی حکام نے تصدیق کی # کہ وہ حکومت کے ایک طیارے کے ذریعے جمعرات کے دن روم پہنچی، ستائیس سالہ مریم یحیی کو سترہ مئی کو مذہب اسلام چھوڑنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم عالمی دباؤ کی وجہ سے خرطوم حکومت نے گزشتہ ماہ یہ سزا ختم کر دی تھی، اور تب سے ہی وہ خرطوم میں امریکی سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے تھی۔