چین کی طرف سے میزائل نظام کا تیسرانیا تجربہ

جمعرات 24 جولائی 2014 19:17

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) چین نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام کا تیسرا کامیاب تجربہ کرلیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہاکہ یہ میزائل نظام بین البراعظمی سطح پر فائر کیے گئے بیلیسٹک میزائلوں کو راستے ہی میں روکنے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس تجربے سے مطلوبہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ قبل ازیں بیجنگ حکومت نے 2010 اور 2013 میں بھی اسی طرح کے دو تجربات کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :