پنجاب میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری ،کئی افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

جمعرات 24 جولائی 2014 19:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پنجاب میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،کئی افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، ڈی جی اینٹی کرپشن عابدجاوید کو او ایس ڈی بنا کرانور رشید کو اس عہدے پر تعینات کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ کو تبدیل کر کے سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کر دیا گیا،وسیم اجمل چوہدری سیکرٹری پی اینڈ ڈی ،علی سرفراز حسین کوسی ای او پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ، ، قیصر سلیم ڈی سی او اوکاڑہ ، ندیم سرور ڈی سی او سیالکوٹ ، ڈی سی او حافظ آباد منصور قادر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا اور ان کی جگہ محمد عثمان کو ڈی سی او حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ۔

حسن رضاجعفری کو ممبر ریوینو بورڈ ،نصیر احمد خان اور مقبول احمد لنگا کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

افتخار رسول اور شیر بہادر کو ممبر انکوائری محکمہ سروسز تعینات کر دیاگیا ۔اسکے علاوہ غلام حسین راؤ کو ڈی جی کچی آبادی اور قیصر سلیم کو گریڈ 21میں ترقی دیکر ڈی جی پاپولیشن تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔یثرب حسین کو گریڈ20میں ترقی دیکرممبر وزیراعلی معائنہ ٹیم ،خالد محمود کوگریڈ 20میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹری محکمہ مواصلات ،مقصود احمد لک اور ڈی جی لیبر سلیم حسین کو بھی گریڈ 21میں ترقی دے دی گئی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن عابدجاوید کو او ایس ڈی بنا دیا گیاانکی جگہ انور رشید کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ، ڈی جی ایکسائز کو نسیم صادق کو سیکرٹری لائیو سٹاک ،ڈاکٹر جاوید احمد قاضی کو وائس کمشنر سوشل سکیورٹی ،احمد عزیز تارڑ کو ڈی جی ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب اورسیکرٹری لائیورسٹاک ڈاکٹر عامر احمدکو او ایس ڈی بنادیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :