عید الفطر کے موقع پر اہم مقامات پر بم سکواڈ کا عملہ بھی تعینات کیا جائیگا‘ ڈی سی او لاہور

جمعرات 24 جولائی 2014 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت جمعتہ الوداع ، شب قدر، چاند رات اورعیدالفطر کے حوالے سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران، ٹریفک پولیس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے جمعتہ الوداع، شب قدر،چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی، صفائی ستھرائی، لائٹنگ انتظامات ، بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ اور اہم مقامات پر بم سکواڈ کی تعیناتی کرنے کے احکامات دیئے۔

ڈی سی او لاہور نے شہر کی اہم مساجد میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی اور بازاروں میں خریداروں کے رش کے باعث اہم بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے اور صفائی ستھرائی کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اہم مقامات پر بم سکواڈ کا عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :