رواں سال ییلو کیب سکیم کا آغاز کیا جا رہاہے ،سکیم کے تحت بیروزگار نوجوانوں کو 50ہزار گاڑیاں دی جائینگی‘ شہباز شریف

جمعرات 24 جولائی 2014 18:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور انہیں روز گار کی فراہی کے لئے متعدد پروگرامو ں پر عمل پیرا ہے، رواں سال ماہ اکتو برسے ییلو کیب سکیم کا آغاز کیا جا رہاہے جس کے تحت بے روزگار نوجوانو ں کو 50ہزار گاڑیاں نہایت شفاف طریقے سے آسان شرائط پر دی جائیں گی۔

وہ جمعرات کے روز یہاں ییلو کیب سکیم کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں اپنا روز گار سکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں کیلئے ییلو کیب سکیم کے اجراء کے حوالے سے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی عائشہ غوث پاشا،شیخ علاوٴالدین ،چیف سیکرٹری،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیاتی، صدر بینک آف پنجاب،سیکرٹریز خزانہ و اطلاعات،ایم ڈی سوزوکی کمپنی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ییلو کیب سکیم کے تحت گاڑیوں کی تقسیم کا عمل نہایت شفاف اورکمپیوٹرائز ڈ ہوگا اور حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ییلو کیب سکیم کی گاڑیوں پر سبسڈی بھی دے گی۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،انہیں روزگار فراہم کر کے بااختیار بنایا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں ۔خود روزگا ر سکیم کے تحت نوجوانوں کواپنا کاروبار شروع کر نے کے لئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جارہے ہیں اور اس انقلابی پروگرام کے تحت اب تک ہزاروں نوجوان مستفید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :