جمعتہ الوداع او رعید الفطر پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے جامع ایکشن پلان تیار کر لیاگیاہے ، ڈی سی او سرگودھا

جمعرات 24 جولائی 2014 18:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی قیادت کا علامہ طالب جوہری کے داماد کے قتل پر شدید مذمت کا اظہار․ کراچی میں عید سے پہلے امن وامان کے حالات خراب کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کسی بھی مکتبہ فکر کے علما کے قتل عام کی مذمت کرتی ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے گذشتہ روز شہر قائد میں ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد سمیت دس افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے․ گذشتہ چھ سالوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں کمی کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی جامع منصوبہ بندی سامنے نہیں آسکی جس کی وجہ سے سندھ میں علمائے دین کی تارگٹ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لیتا․ سندھ کی حکومت صوبے کے عوام کے تحفظ اور سندھ میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں نام ہوچکی ہے․ کراچی میں فقہا ، وکلا ،عوام اور پولیس اہلکاروں کا قتل عام معمول بن چکا ہے لیکن صوبائی حکومت اپنی ترجیحات میں تبدیلی کے لئے تیار نہیں․ حکمران مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ کے عوام کو لاقانونیت اور بد امنی کے حوالے کر کے صوبائی حکمران صرف بیان بازیوں کے لولی پاپ سے عوام کو فریب دے رہے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت کراچی سمیت صوبے میں قتل کئے جانے والے علمائے دین، وکلا،پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتی ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سندھ میں امن وامان کے قیام کے لئے ہنگامی اقدامات کی طرف توجہ دے اور شہر قائد کو مفلوج ہونے سے بچانے کے لئے مئوثر اقدامات کرے․اندرون سندھ بھی امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے صوبے کی شاہراہیں قصبے اور چھوٹے شہر عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہیں پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں اضافے کے بعد صوبے کی پولیس بے بس نظر آتی ہے․ پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ پر حکومتی رٹ کی بجائے قاتلوں اور دہشت گردوں کا قبضہ ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں علمائے دین کی تارگٹ کلنگ کراچی کو عدم استحکام میں مبتلا کر سکتی ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے امن و امان کی بحالی کے جاری آپریشن کی باگ ڈور سندھ کے حکمرانوں کو اس لئے دی تھی کہ سندھ کے عوام کے منتخب نمائندے اپنے ووٹرز کے مفادات ، جان و مال کے تحفظ کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے لیکن کراچی کے امن کی مخدوش صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں حکومتی رٹ نام کی کوئی شے موجود نہیں․ صوبائی حکومت کے وزرا اور مشیر صرف ٹی وی چینلز پر ہی نظر آتے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کے نام پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت کی طرف سے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پارٹی کی صوبائی قیادت اور کارکنان اس اندوہناک سانحے پر علامہ طالب جوہری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم مبارک علی کاظمی کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی قیادت سندھ میں امن و امان اور تمام مکتبہ فکر کے علما کے تحفظ کے لئے اپنی مرکزی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہے اور ہماری جماعت کی کوشش ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کا جلد از جلد قلع قمع کیا جا سکے․ مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنما نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کے باوجود سندھ کی حکمران جماعت عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہی لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ میں امن و امان کی مکمل بحالی کے لئے اپنی کوششوں میں کوئی کمی نہیں آنے دے گی․ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کوششوں سے بہت جلد سندھ امن و آشتی کا گہوارہ بنے گا۔