وزیر کھیل رانا مشہود احمد (آج )آئی ڈی پیز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرینگے

جمعرات 24 جولائی 2014 18:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) صوبائی وزیر کھیل،قانون اور تعلیم رانا مشہود احمد خان آئی ڈی پیز کے حوالے سے آج ( جمعہ ) کودوپہر2.30 پر سپورٹس بورڈ پنجاب ،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں رانا مشہود احمد خان سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام آئی ڈی پیز کی فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلہ میں ہونیوالی ٹی 20 میچوں کی سیریز سے متعلق میڈیا کوتفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور بھی موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :